بھٹکل:30/مارچ(ایس اؤنیوز)شہر کے شمس الدین سرکل سے بھٹکل بی جے پی یوتھ ونگ نے پنڈت دین دیال اپادھیا سنچلنا سمیتی بھٹکل کی رہنمائی میں سوچھ بھارت ابھیان کی شروعات کی۔
تعلقہ کے ساگر روڈ، ناگ بنا صحن، بلدیہ گارڈن، بس اسٹانڈ وغیرہ پر صفائی کی گئی ۔ اس موقع پر بی جے پی صدر راجیش نائک، گوند نائک، سنیل نائک، یوتھ مورچہ صدر لکشمن نائک، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، پسماندہ مورچہ صدر سنتوش نائک، لکشمی نارائن نائک، ہنومنت نائک، امیش نائک، تلسی داس بیلکے، دھنیا کمار جین وغیرہ موجود تھے۔